ابنا: حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں شام میں اہلسنت کے ممتاز عالم دین شیخ محمد سعید رمضان البوطی کی سلفی وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بشریت اور انسانیت کے خلاف ہولناک جنگی جرم و جنایت قراردیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے الایمان مسجد کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا جس میں انھوں نے البوطی سمیت دسیوں بےگناہ دینی طلباء کو ہلاک کردیا۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں سلفی وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں مسجدوں کی بے حرمتی ، قرآن مجید کی توہین اور علماء کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔حزب اللہ لبنان نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں تعزيت اور تسلیت پیش کی ہے۔ ...../169
21 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 402005
حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں شام میں اہلسنت کے ممتاز عالم دین شیخ محمد سعید رمضان البوطی کی سلفی وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بشریت اور انسانیت کے خلاف ہولناک جنگی جرم و جنایت قراردیا ہے۔